Surah Al Muminun Ayat 30 (23:30)
The Believers · Juz 18 · Makki
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ وَّ اِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اس میں ضرو ر نشانیاں ہیں اور بیشک ہم ضرور آزمانے والے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اس میں ضرو ر نشانیاں ہیں اور بیشک ضرور ہم جانچنے والے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ان فی ذلك: بیشک اس میں ۔} یعنی حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے واقعے میں اور اس میں جو دشمنان حق کے ساتھ کیا گیا ضرور نشانیاں عبرتیں نصیحتیں اور اللہ تعالی کی قدرت کے دلائل ہیں اور بیشک ہم حضرت نوح علیہ الصلوۃ و السلام کو اس قوم میں بھیج کر اور ان کو وعظ و نصیحت پر مامور فرما کر انہیں ضرور ازمانے والے تھے تاکہ ظاہر ہوجائے کہ عذاب نازل ہونے سے پہلے کون نصیحت قبول کرتا اور تصدیق و اطاعت کرتا ہے اور کون نافرمان تکذیب و مخالفت پر ڈٹا رہتا ہے۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۳۰ ۳ / ۳۲۴ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۳۰ ص۷۵۶ ملتقطا)