Surah Al Muminun Ayat 31 (23:31)
The Believers · Juz 18 · Makki
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِیْنَ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر ان کے بعد ہم نے ایک دوسری قوم پیدا کی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر ان کے بعد ہم نے اور سنگت پیدا کی۔
Tafseer (Urdu)
{ثم: پھر۔} یعنی حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم پر عذاب نازل کرنے اور اس کی ہلاکت کے بعد ہم نے پھر ایک دوسری قوم پیدا کی اور وہ حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم عاد ہے۔( روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۳۱ ۶ / ۸۱) نوٹ: حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام اور قوم عاد کا واقعہ سورہ اعراف ایت نمبر65تا72 اور سورہ ہود ایت نمبر50تا60 میں گزر چکا ہے۔ {فارسلنا فیهم رسولا: تو ہم نے ان میں ایک رسول بھیجا۔} یعنی ہم نے قوم عاد میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا جن کا نام حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام ہے اور ان کی معرفت اس قوم کو حکم دیا کہ اللہ عزوجل کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں تو کیا تم اللہ عزوجل کے عذاب سے ڈرتے نہیں تا کہ شرک چھوڑ کر ایمان قبول کر لو۔(روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۳۲ ۶ / ۸۱ ملخصا)