Surah Al Muminun Ayat 47 (23:47)
The Believers · Juz 18 · Makki
فَقَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَ 47
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو کہنے لگے: کیا ہم اپنے جیسے دو آدمیوں پرایمان لے آئیں حالانکہ ان کی قوم ہماری اطاعت گزار ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو بولے کیا ہم ایمان لے آئیں اپنے جیسے دو آدمیوں پر اور ان کی قوم ہماری بندگی کررہی ہے۔
Tafseer (Urdu)
{فقالوا: تو کہنے لگے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہماالصلوۃ والسلام نے انہیں ایمان کی دعوت دی تو کہنے لگے’’کیا ہم اپنے جیسے دو آدمیوں یعنی حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہماالصلوۃ والسلام پرایمان لے آئیں حالانکہ ان کی قوم بنی اسرائیل ہمارے زیر فرمان ہے تو یہ کیسے گوارا ہو کہ اسی قوم کے دو آدمیوں پر ایمان لا کر ان کے اطاعت گزار بن جائیں ۔ یہ لوگ اپنی تکذیب پر قائم رہے یہاں تک کہ دریا میں غرق ہو کر ہلاک کئے جانے والوں میں سے ہوگئے۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۴۷-۴۸ ۳ / ۳۲۶ ابوسعود المومنون تحت الایۃ: ۴۷-۴۸ ۴ / ۴۹-۵۰ ملتقطا) {و لقد اتینا موسى الكتب: اور بیشک ہم نے موسی کو کتاب عطا فرمائی۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے فرعون اور اس کی قوم کی ہلاکت کے بعد حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو کتاب یعنی توریت شریف عطا فرمائی تاکہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم بنی اسرائیل ا س کے احکامات پر عمل کر کے سیدھے راستے کی ہدایت پاجائیں ۔( روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۴۹ ۶ / ۸۶)