Surah Al Muminun Ayat 52 (23:52)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک یہ تمہارا دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو مجھ سے ڈرو۔
Tafseer (Urdu)
{و ان هذه: اور بیشک یہ۔} اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اے لوگو! تم جس دین پر ہو یعنی دین اسلام یہ ایک ہی دین ہے اسی دین پر تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اور ان پر ایمان لانے والے تھے۔( تفسیرسمرقندی المومنون تحت الایۃ: ۵۲ ۲ / ۴۱۵) مراد یہ ہے کہ اصولی عقائد میں کسی کا اختلاف نہیں اس اعتبار سے سب متفق ہیں البتہ ان کی شریعتوں میں فروعی احکام اور عبادت کے طریقوں میں جو اختلاف ہے اسے دین میں اختلاف نہیں کہا جاتا۔