Surah Al Muminun Ayat 61 (23:61)
The Believers · Juz 18 · Makki
اُولٰٓىٕكَ یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ هُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ 61
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی بھلائیوں کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ لوگ بھلائیوں میں جلدی کرتے ہیں اور یہی سب سے پہلے انہیں پہنچے۔
Tafseer (Urdu)
{اولىك: یہ لوگ۔} یعنی جن لوگوں کے اوصاف سابقہ ایات میں بیان ہوئے وہ بہت رغبت اور اہتمام کے ساتھ نیک اعمال کرتے ہیں اور ان میں ا س لئے جلدی کرتے ہیں کہ کہیں ان کا وقت ختم نہ ہو جائے اور اس نیک عمل کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی واقع نہ ہو جائے اور وہ نیک اعمال کرنے میں دوسروں پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مفسرین نے ایت کے اس حصے ’’و هم لها سبقون‘‘ کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں کہ وہ اپنی نیکیوں کے اجر میں سبقت کرنے والے ہیں یعنی انہیں ان کے نیک اعمال کا اجر اخرت سے پہلے دنیا میں بھی مل جاتا ہے یا وہ نیکیوں کی وجہ سے جنتوں کی طرف سبقت کرنے والے ہیں ۔( روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۶۱ ۶ / ۹۱ تفسیرکبیر المومنون تحت الایۃ: ۶۱ ۸ / ۲۸۴ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۶۱ ص۷۶۰ ملتقطا)