Surah Al Muminun Ayat 62 (23:62)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا وَ لَدَیْنَا كِتٰبٌ یَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں رکھتے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو حق بیان کرتی ہے اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتے مگر اس کی طاقت بھر اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے کہ حق بولتی ہے اور ان پر ظلم نہ ہوگا۔
Tafseer (Urdu)
{و لا نكلف نفسا الا وسعها: اور ہم کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں رکھتے۔} یعنی سابقہ ایت میں نیک لوگوں کے جو اوصاف بیان ہوئے یہ ان کی طاقت اور وسعت سے باہر نہیں یونہی ہر وہ چیز جو اللہ تعالی نے اپنے بندوں پر لازم فرمائی ہے وہ ان کی طاقت سے زیادہ نہیں ہے اور یہ اللہ تعالی کا بہت بڑا فضل اور احسان ہے کہ وہ اپنے بندوں پر ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ورنہ اس کی شان تو یہ ہے کہ وہ جو چاہے کرےاس بارے میں کسی کو سوال کرنے کی مجال نہیں ۔( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۶۲ ص۷۶۰ صاوی المومنون تحت الایۃ: ۶۲ ۴ / ۱۳۶۹-۱۳۷۰ ملتقطا) مزیدارشاد فرمایا کہ ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو حق ہی بیان کرتی ہے اس میں ہر شخص کا عمل لکھا ہواہے اور وہ لوح محفوظ ہے اور عمل کرنے والوں پر کوئی ظلم نہ ہوگا نہ کسی کی نیکی گھٹائی جائے گی اورنہ بدی بڑھائی جائے گی۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۶۲ ۳ / ۳۲۷-۳۲۸)