Surah Al Muminun Ayat 63 (23:63)
The Believers · Juz 18 · Makki
بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِیْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَ لَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ 63
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ کافروں کے دل اس قرآن سے غفلت میں ہیں اور کافروں کے کام ان اعمال کے علاوہ ہیں جنہیں یہ کررہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ ان کے دل اس سے غفلت میں ہیں اور ان کے کام ان کاموں سے جدا ہیں جنہیں وہ کررہے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{بل قلوبهم: بلکہ ان کے دل۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ کافروں کے دل اس قران شریف سے غفلت میں ہیں اور ان کافروں کے خبیث کام جنہیں یہ کررہے ہیں ان کاموں کے خلاف ہیں جو مذکورہ بالا ایات میں ایمانداروں کے ذکر کئے گئے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ کافروں کے دل اس قران سے غفلت میں ہیں اور وہ اس عظیم غفلت کے علاوہ اور بھی بہت سے خبیث کام کر رہے ہیں ۔( جمل مع جلالینالمومنون تحت الایۃ:۶۳ ۵ / ۲۴۶-۲۴۷ روح البیانالمومنون تحت الایۃ:۶۳۶ / ۹۲ ملتقطا)