Surah Al Muminun Ayat 64 (23:64)
The Believers · Juz 18 · Makki
حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذْنَا مُتْرَفِیْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ یَجْــٴَـرُوْنَﭤ 64
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہاں تک کہ جب ہم نے ان کے خوشحال لوگوں کو عذاب میں پکڑا تو جبھی وہ فریاد کرنے لگے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہاں تک کہ جب ہم نے ان کے امیروں کو عذاب میں پکڑا تو جبھی وہ فریاد کرنے لگے۔
Tafseer (Urdu)
{حتى: یہاں تک کہ۔} اس ایت میں کفار کے اعمال کا انجام بیا ن کیاگیا کہ کفار اپنے اعمال پر ہی قائم رہے یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے خوشحال لوگوں کو عذاب میں پکڑا اور وہ بدر کے دن تلواروں سے قتل کئے گئے تو جبھی وہ فریاد کرنے لگے۔ ایک قول یہ ہے کہ اس عذاب سے مراد فاقوں اور بھوک کی وہ مصیبت ہے جو تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی دعا سے ان پر مسلط کی گئی تھی اور اس قحط کی وجہ سے ان کی حالت یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ وہ کتے اور مردار تک کھا گئے تھے۔( روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۶۴ ۶ / ۹۲ خازن المومنون تحت الایۃ: ۶۴ ۳ / ۳۲۸ ملتقطا)