Surah Al Muminun Ayat 65 (23:65)
The Believers · Juz 18 · Makki
لَا تَجْــٴَـرُوا الْیَوْمَ۫-اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ 65
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariآج فریاد نہ کرو، بیشک ہماری طرف سے تمہاری مدد نہیں کی جائے گی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanآج فریاد نہ کرو ہماری طرف سے تمہاری مدد نہ ہوگی۔
Tafseer (Urdu)
{لا تجــٴـروا الیوم: آج فریاد نہ کرو۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار کی فریاد کے جواب میں ان سے کہا گیا کہ آج فریاد نہ کرو اس سے تمہیں کوئی فائدہ نہ ہو گا کیونکہ بیشک ہماری طرف سے تمہاری مدد نہیں کی جائے گی۔ (اس کی وجہ یہ ہے کہ) بے شک قران مجید کی آیات تمہارے سامنے تلاوت کی جاتی تھیں لیکن تم اپنی ایڑیوں کے بل پلٹ جاتے تھے اور ان آیات پر ایمان نہ لاتے تھے اور تمہارا حال یہ تھاکہ تم خانہ کعبہ کی خدمت پر یہ کہتے ہوئے ڈینگیں مارتے تھے کہ ہم حرم والے ہیں اور بیت اللہ کے ہمسائے ہیں ہم پر کوئی غالب نہ ہوگا ہمیں کسی کا خوف نہیں اور کعبہ معظمہ کے گرد جمع ہو کرالٹی سیدھی باتیں ہانکتے ہوئے رات کو وہاں بیہودہ باتیں کرتے تھے اور ان باتوں میں اکثر قرآن پاک پر طعن کرنا اسے جادو اور شعر کہنا اور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی شان میں بے جا باتیں کہنا ہوتا تھا اورتم نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اور مومنوں کو نیز قرآن کریم کو چھوڑے ہوئے تھے۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۶۵-۶۷ ۳ / ۳۲۸ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۶۵-۶۷ ص۷۶۰ ملتقطا)