Surah Al Muminun Ayat 78 (23:78)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـٕدَةَؕ-قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ 78
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی ہے جس نے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے، تم بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی ہے جس نے بنائے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل تم بہت ہی کم حق مانتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{و هو: اور وہی ہے۔} اس ایت سے اللہ تعالی نے تمام مخلوق سے خطاب فرمایا اور ا س سے مقصود اہل ایمان کو نعمتیں یاد دلا نا جبکہ کفار کو ا س بات پر سختی سے تنبیہ کرنا ہے کہ انہوں نے ان نعمتوں کو ان کے مصرف میں استعمال نہیں کیا کیونکہ کان اس لئے بنائے گئے ہیں کہ ان سے وہ بات سنی جائے جس سے ہدایت ملے اورا نکھیں اس لئے پیدا کی گئی ہیں کہ ان کے ذریعے اللہ تعالی کی صفات کے کمال پر دلالت کرنے والی نشانیوں کا مشاہدہ کیا جائے اور دلوں کی تخلیق کا مقصد یہ ہے کہ ان کے ذریعے اللہ تعالی کی صنعتوں میں غورو فکر کیا جائے تو جس نے ان نعمتوں کو ان کے مصرف میں استعمال نہ کیا تو وہ ایسا شخص ہے جس نے ان نعمتوں سے کوئی فائدہ نہ اٹھایا۔( صاوی المومنون تحت الایۃ: ۷۸ ۴ / ۱۳۷۳-۱۳۷۴) اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ وہی ہے جس نے تمہارے لیے کان آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم ان کے ذریعے سنو دیکھو اورسمجھو اور دینی دنیوی منافع حاصل کرو۔اے لوگو!تم بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو کیونکہ تم نے ان نعمتوں کی قدر نہ جانی اور ان سے فائدہ نہ اٹھایا اور کانوں آنکھوں اور دلوں سے اللہ تعالی کی ایات سننے دیکھنے سمجھنے اور اللہ تعالی کی معرفت حاصل کرنے اور حقیقی طور پر نعمتیں عطا فرمانے والے کا حق پہچان کر شکر گزار بننے کا نفع نہ اٹھایا۔( خازن المومنون تحت الایۃ: ۷۸ ۳ / ۳۲۹ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۷۸ ص۷۶۲-۷۶۳ ملتقطا)