Surah Al Muminun Ayat 79 (23:79)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ 79
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہیں اٹھایاجائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف اُٹھنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و هو: اور وہی ہے۔} ارشاد فرمایا کہ وہی رب عزوجل ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور نسل بڑھا کر تمہیں زمین میں پھیلایا اور تم اپنے پھیلاو کے باوجود قیامت کے دن اسی کی طرف جمع کیے جاو گے نہ کہ کسی اور کی طرف تو تم کیوں اس پر ایمان نہیں لاتے اور اس کا شکر ادا نہیں کرتے۔( ابوسعود المومنون تحت الایۃ: ۷۹ ۴ / ۶۱) {و هو الذی یحی: اور وہی زندگی دیتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ وہی زندگی دیتا ہے اوروہی موت دیتا ہے رات اور دن کا تبدیل ہونااسی کے اختیار میں ہے ان میں سے ہر ایک کا دوسرے کے بعد آنا اور تاریکی و روشنی اور زیادتی و کمی میں ہر ایک کا دوسرے سے مختلف ہونا یہ سب اس کی قدرت کے نشان ہیں توکیا تم سمجھتے نہیں کہ ان سے عبرت حاصل کرو اور ان میں خدا عزوجل کی قدرت کا مشاہدہ کرکے مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کو تسلیم کرو اور اس پر ایمان لاؤ۔( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۸۰ ص۷۶۳)