Surah Al Muminun Ayat 81 (23:81)
The Believers · Juz 18 · Makki
بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ 81
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ انہوں نے وہی بات کہی جو پہلے والے کہتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ انہوں نے وہی کہی جو اگلے کہتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{بل: بلکہ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار مکہ سمجھے نہیں بلکہ انہوں نے وہی بات کہہ دی جو ان سے پہلے والے کفارکہتے تھے کہ جب ہم مرجائیں گے اور اس کے بعدمٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے توکیا ہم پھر زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے بیشک ہمیں اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کا وعدہ دیا گیا اور ہمارے باپ دادا نے تو اس کی کوئی حقیقت نہ دیکھی تو ہمیں کہاں سے نظر ائے گی یہ تو صرف پہلے لوگوں کی جھوٹی داستانیں ہیں جن کی کچھ بھی حقیقت نہیں ۔( جلالین المومنون تحت الایۃ: ۸۱-۸۳ ص۲۹۲ روح البیان المومنون تحت الایۃ: ۸۱-۸۳ ۶ / ۱۰۰ ملتقطا)