Surah Al Muminun Ayat 92 (23:92)
The Believers · Juz 18 · Makki
عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ 92
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (وہ اللہ ) ہر پوشیدہ اور ظاہر بات کا جاننے والا ہے تو وہ اس سے بلند ہے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجاننے والا ہر نہاں و عیاں کا تو اسے بلندی ہے ان کے شرک سے۔
Tafseer (Urdu)
{علم الغیب و الشهادة: ہر پوشیدہ اور ظاہر بات کا جاننے والا ہے۔} یعنی اللہ تعالی کی شان یہ ہے کہ وہ ہر پوشیدہ اورظاہر بات کو جاننے والا ہے یعنی جومخلوق سے پوشیدہ ہے یا مخلوق پر ظاہر ہے توایسا علم والا خدا ا ن بتوں کا شریک کیسے ہو سکتا ہے جو چھپی ہوئی کوئی بات تک نہیں جانتے اور نہ ہی ظاہری باتوں کی انہیں خبر ہے یعنی مکمل بے خبر ہیں لہذا اللہ تعالی اس شرک سے بلند و بالا ہے جو یہ مشرک کرتے ہیں ۔