Surah Al Muminun Ayat 93 (23:93)
The Believers · Juz 18 · Makki
قُلْ رَّبِّ اِمَّا تُرِیَنِّیْ مَا یُوْعَدُوْنَ 93
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم عرض کرو: اے میرے رب! اگر تو مجھے وہ دکھادے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم عرض کرو کہ اے میرے رب اگر تو مجھے دکھائے جو انہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قل رب: تم عرض کرو: اے میرے رب!} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تم یوں دعاکرو کہ اے میرے رب! عزوجل اگر تو مجھے وہ عذا ب دکھادے جس کا(دنیا میں ) ان کافروں سے وعدہ کیا جاتا ہے تو اے میرے رب! عزوجل مجھے ان ظالموں میں شامل نہ کرنا اور ان کا ساتھی نہ بنانا۔( ابوسعود المومنون تحت الایۃ: ۹۳-۹۴ ۴ / ۶۲) یاد رہے کہ یہ بات یقینی طور پر معلوم ہے کہ اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو کفار کا ساتھی نہ بنائے گااس کے باوجود رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کاا س طرح دعا فرمانا عاجزی اور بندگی کے اظہار کے طور پر ہے۔ اسی طرح انبیاء معصومین علیہم الصلوۃ والسلام استغفار کیا کرتے ہیں حالانکہ انہیں اپنی مغفرت اور اکرام خداوندی کا علم یقینی ہوتا ہے یہ سب تواضع اور اظہاربندگی کے طور پر ہے۔