Surah Al Muminun Ayat 95 (23:95)
The Believers · Juz 18 · Makki
وَ اِنَّا عَلٰۤى اَنْ نُّرِیَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقٰدِرُوْنَ 95
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم اس پرقادر ہیں کہ تمہیں وہ دکھادیں جس کا ہم انہیں وعدہ دے رہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم قادر ہیں کہ تمہیں دکھادیں جو انہیں وعدہ دے رہے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و انا: اور بیشک ہم۔} اس ایت میں ان کفار کو جواب دیا گیا ہے جو اس عذاب کا انکار کرتے اور اس کی ہنسی اڑاتی تھے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا انہیں بتایا گیا کہ اگر تم غور کرو تو سمجھ لو گے کہ اللہ تعالی اس وعدے کو پورا کرنے پر قادر ہےتو پھر انکار کی وجہ اورمذاق اڑانے کا سبب کیا ہے اور کفار کے عذاب میں جو تاخیر ہورہی ہے اس میں اللہ تعالی کی ایک حکمت یہ ہے کہ ان میں سے جو ایمان لانے والے ہیں وہ ایمان لے آئیں اور جن کی نسلیں ایمان لانے والی ہیں ان سے وہ نسلیں پیدا ہولیں ۔( مدارک المومنون تحت الایۃ: ۹۵ ص۷۶۵ ابوسعود المومنون تحت الایۃ: ۹۵ ۴ / ۶۳ ملتقطا)