Surah Al Muminun Ayat 99 (23:99)
The Believers · Juz 18 · Makki
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِ 99
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آتی ہے تو کہتا ہے کہ اے میرے رب! مجھے واپس لوٹا دے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آئے تو کہتا ہے کہ اے میرے رب مجھے واپس پھیر دیجئے۔
Tafseer (Urdu)
{حتى: یہاں تک کہ۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو خبر دی کہ جو کفار مرنے کے بعد اٹھنے کا انکار کر رہے ہیں یہ اپنی موت کے وقت دنیا کی طرف لوٹائے جانے کا سوال کریں گے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ کافر اپنی موت کے وقت تک تو اپنے کفر و سرکشی اللہ تعالی اور ا س کے رسول علیہ الصلوۃ والسلام کی تکذیب کرنے اور مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کا انکار کرنے پر ڈٹارہتا ہے اور جب ا س کی موت کا وقت آتا ہے اور جہنم میں اس کا جو مقام ہے وہ اسے دکھایاجاتا ہے اور جنت کا وہ مقام بھی دکھایا جاتا ہے جو ایمان لانے کی صورت میں اسے ملتا تو کہتا ہے کہ اے میرے رب! عزوجل مجھے دنیا کی طرف واپس لوٹادے۔( خازن المومنونتحت الایۃ:۹۹ ۳ / ۳۳۱ مدارک المومنون تحت الایۃ: ۹۹ ص۷۶۵ جلالین المومنون تحت الایۃ: ۹۹ ص۲۹۲)