Surah An Noor Ayat 13 (24:13)
The Light · Juz 18 · Madani
لَوْ لَا جَآءُوْ عَلَیْهِ بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَۚ-فَاِذْ لَمْ یَاْتُوْا بِالشُّهَدَآءِ فَاُولٰٓىٕكَ عِنْدَ اللّٰهِ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس پر چار گواہ کیوں نہ لائے تو جب وہ گواہ نہ لائے تو وہی اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس پر چار گواہ کیوں نہ لائے تو جب گواہ نہ لائے تو وہی اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{لو لا جآءو علیه: اس پر کیوں نہ لائے۔} اس ایت میں اللہ تعالی نے بہتان لگانے والوں سے فرمایا کہ وہ اپنے بہتان پر گواہ کیوں نہ لائے جو ا س کی گواہی دیتے اور جب وہ گواہ نہیں لائے تو وہی اللہ تعالی کے نزدیک جھوٹے ہیں ۔( خازن النور تحت الایۃ: ۱۳ ۳ / ۳۴۳) یاد رہے کہ یہاں جھوٹے ہونے سے ظاہری اور باطنی طور پر جھوٹا ہونامراد ہے اور اگر بالفرض وہ گواہ لے بھی اتے تو ظاہرا جھوٹے نہ رہتے اگرچہ در حقیقت پھر بھی وہ اور ان کے سارے گواہ جھوٹے ہوتے۔( روح البیان النور تحت الایۃ: ۱۳ ۶ / ۱۲۷) {و لو لا: اور اگرنہ ہوتا۔} اس ایت میں بہتان لگانے والوں سے مزیدفرمایا کہ اگر دنیا اور آخرت میں تم پر اللہ تعالی کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی جس میں سے توبہ کے لئے مہلت دینا بھی ہے اور آخرت میں عفو و مغفرت فرمانا بھی تو جس بہتان میں تم پڑے تھے اس پر تمہیں بڑا عذاب پہنچتا۔( خازن النور تحت الایۃ: ۱۴ ۳ / ۳۴۳)