Surah An Noor Ayat 49 (24:49)
The Light · Juz 18 · Madani
وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَﭤ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اگر فیصلہ ان کیلئے ہوجائے تو اس کی طرف خوشی خوشی جلدی سے آتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اگر ان کی ڈگری ہو تو اس کی طرف آئیں مانتے ہوئے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان: اور اگر۔} اس ایت میں کفار و منافقین کا حال بیان کیا گیا کہ وہ بارہا تجربہ کرچکے تھے اور انہیں کامل یقین تھا کہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فیصلہ سراسر حق اور عدل و انصاف پر مبنی ہوتا ہے اس لئے ان میں جو سچا ہوتا وہ تو خواہش کرتا تھا کہ حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اس کا فیصلہ فرمائیں اور جو حق پر نہ ہوتا وہ جانتا تھا کہ رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی سچی عدالت سے وہ اپنی ناجائز مراد نہیں پاسکتا اس لئے وہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے فیصلہ سے ڈرتا اور گھبراتا تھا۔( مدارک النور تحت الایۃ: ۴۹ ص۷۸۶)