Surah An Noor Ayat 50 (24:50)
The Light · Juz 18 · Madani
اَفِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَمِ ارْتَابُوْۤا اَمْ یَخَافُوْنَ اَنْ یَّحِیْفَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ رَسُوْلُهٗؕ-بَلْ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ۠ ٝ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا ان کے دلوں میں بیماری ہے؟ یا انہیں شک ہے ؟یا کیا وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کریں گے ؟ بلکہ وہ خود ہی ظالم ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا شک رکھتے ہیں یا یہ ڈرتے ہیں کہ اللہ و رسول ان پر ظلم کریں گے بلکہ وہ خود ہی ظالم ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{افی قلوبهم مرض: کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے} اس ایت میں منافقین کے اعراض کی قباحت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ کیا ان کے دلوں میں کفر و منافقت کی بیماری ہے یا انہیں ہمارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت میں شک ہے یا کیا وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اللہ تعالی اور اس کا رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان پر ظلم کریں گے ایسا ہرگز نہیں ہےکیونکہ یہ وہ خوب جانتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا فیصلہ حق و قانون کے خلاف ہو ہی نہیں سکتا اور کوئی بددیانت آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی عدالت سے غلط فیصلہ کروانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا اسی وجہ سے وہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے فیصلہ سے اعراض کرتے ہیں اور وہ حق سے اعراض کرنے کی بنا پر خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہیں ۔( خازن النور تحت الایۃ: ۵۰ ۳ / ۳۵۹ مدارک النور تحت الایۃ: ۵۰ ص۷۸۶ ملتقطا)