Surah An Noor Ayat 52 (24:52)
The Light · Juz 18 · Madani
وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَخْشَ اللّٰهَ وَ یَتَّقْهِ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اوراس (کی نافرمانی) سے ڈرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو حکم مانے اللہ اور اس کے رسول کا اور اللہ سے ڈرے اور پرہیزگاری کرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و من یطع الله و رسوله: اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو فرائض میں اللہ تعالی کی اور سنتوں میں اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اطاعت کرے اور ماضی میں اللہ تعالی کی ہونے والی نافرمانیوں کے بارے میں اللہ تعالی سے ڈرے اور ائندہ کے لئے پرہیز گاری اختیار کرے تو ایسے لوگ ہی کامیاب ہیں ۔( مدارک النور تحت الایۃ: ۵۲ ص۷۸۷) اخروی کامیابی کے اسباب کی جامع ایت: یہ ایت مبارکہ جوامع الکلم میں سے ہے۔ اس کے الفاظ اگرچہ کم ہیں لیکن اخروی کامیابی کے تمام اسباب اس میں جمع کر دئیے گئے ہیں ۔ ایک عیسائی کے قبول اسلام کا سبب: ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ مسجد نبوی شریف میں کھڑے تھے اسی دوران روم کے دہقانوں میں سے ایک شخص ان کے پاس ایا اور کہنے لگا: ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اللہ تعالی کے رسول ہیں ۔‘‘حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے اس سے فرمایا: ’’کیا تمہارے اسلام قبول کرنے کا کوئی خاص سبب ہے‘‘ اس نے عرض کی : جی ہاں ۔ میں نے تورات انجیل زبور اور دیگر انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے صحائف کا مطالعہ کیا ہوا ہے۔میں نے ایک قیدی کو قران پاک کی ایک ایت پڑھتے ہوئے سنا جو سابقہ تمام کتابوں میں دئیے گئے احکامات کی جامع ہے اس سے میں نے جان لیا کہ قران پاک واقعی اللہ تعالی کا کلام ہے۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے ا س سے دریافت فرمایا کہ وہ کون سی ایت ہےتو اس نے یہ ایت تلاوت کی ’’و من یطع الله و رسوله و یخش الله و یتقه فاولىك هم الفآىزون‘‘ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: ’’حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ مجھے جوامع الکلم عطا کئے گئے ہیں ۔‘‘( تفسیرقرطبی النور تحت الایۃ: ۵۲ ۶ / ۲۲۷ الجزء الثانی عشر)