Surah Al Furqan Ayat 2 (25:2)
The Criterion · Juz 18 · Makki
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ وَ خَلَقَ كُلَّ شَیْءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقْدِیْرًا 2
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے اور اس نے نہ اولاد اختیارفرمائی اور نہ اس کی سلطنت میں کوئی اس کا شریک ہے اوراس نے ہر چیز کوپیدا فرمایاپھر اسے ٹھیک اندازے پر رکھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جس کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور اس نے نہ اختیار فرمایا بچہ اور اس کی سلطنت میں کوئی ساجھی نہیں اس نے ہر چیز پیدا کرکے ٹھیک اندازہ پر رکھی۔
Tafseer (Urdu)
{الذی له: وہ جس کے لیے ہے۔} اس ایت میں اللہ تعالی کی پانچ صفات بیان ہوئی ہیں : (1)… آسمانوں اور زمین کی بادشاہت خالصتا اللہ تعالی کے لئے ہے۔ (2)… اللہ تعالی نے اولاد اختیار نہ فرمائی۔اس میں ان یہودیوں اور عیسائیوں کا رد ہے جو حضرت عزیر اور حضرت عیسی علیہما الصلوۃ والسلام کو خدا کا بیٹا کہتے ہیں معاذ اللہ عزوجل۔ (3)… اللہ تعالی کی سلطنت میں کوئی اس کا شریک نہیں ہے۔اس میں بت پرستوں کا رد ہے جو بتوں کو خدا کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔ (4)…ہر چیز کو صرف اللہ تعالی نے پیدا فرمایا۔ (5)…ہر چیز کو اس کے حال کے مطابق ٹھیک اندازے پر رکھا۔( خازن الفرقان تحت الایۃ: ۲ ۳ / ۳۶۶ ملخصا)