Surah Al Furqan Ayat 4 (25:4)
The Criterion · Juz 18 · Makki
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفْكُ-ﰳافْتَرٰىهُ وَ اَعَانَهٗ عَلَیْهِ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَۚۛ-فَقَدْ جَآءُوْ ظُلْمًا وَّ زُوْرًا 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافر وں نے کہا: یہ قرآن تو صرف ایک بڑا جھوٹ ہے جو انہوں نے خود بنالیا ہے اور اس پر دوسرے لوگوں نے (بھی) ان کی مدد کی ہے توبیشک وہ (کافر) ظلم اور جھوٹ پر آگئے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور کافر بولے یہ تو نہیں مگر ایک بہتان جو انہوں نے بنالیا ہے اور اس پر اور لوگوں نے انہیں مدد دی ہے بیشک وہ ظلم اور جھوٹ پر آئے۔
Tafseer (Urdu)
{و قال الذین كفروا: اور کافر وں نے کہا۔} اس سے پہلی ایات میں اللہ تعالی کی وحدانیت کے بارے میں کلام کیا گیا اور ا س کے بعد بت پرستوں کا رد کیاگیا اور اب یہاں سے قران مجید اور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت پر کفار کی طرف سے ہونے والے اعتراضات ذکر کر کے ان کا جواب دیا جا رہاہے۔ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ نضر بن حارث اور اس کے ساتھیوں نے قرآن کریم کے بارے میں کہا کہ یہ قران تو صرف ایک بڑا جھوٹ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے خود بنالیا ہے اور اس پر یہودیوں اور عداس و یسار وغیرہ اہل کتاب نے بھی ان کی مدد کی ہے۔ اللہ تعالی نے ان کے رد میں ارشاد فرما یاکہ وہ یعنی نضر بن حارث وغیرہ مشرکین جو یہ بے ہودہ بات کہہ رہے ہیں ظلم اور جھوٹ پر آگئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی مثل لانے سے عاجز کر دینے والے کلام کو یہودیوں کے تعاون سے گھڑا ہوا جھوٹ کہا اور اس مقدس کلام کی طرف وہ بات منسوب کی جو اس کی شان کے لائق ہی نہیں ۔( روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۴ ۶ / ۱۸۹-۱۹۰ خازن الفرقان تحت الایۃ: ۴ ۳ / ۳۶۶ ملتقطا)