Surah Al Furqan Ayat 5 (25:5)
The Criterion · Juz 18 · Makki
وَ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ اكْتَتَبَهَا فَهِیَ تُمْلٰى عَلَیْهِ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاورکافروں نے کہا: (یہ قرآن) پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جو اس (نبی) نے کسی سے لکھوا لی ہیں تو یہی ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بولے اگلوں کی کہانیاں ہیں جو انہوں نے لکھ لی ہیں تو وہ ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا: اورکافروں نے کہا۔} یعنی وہی مشرکین قرآن کریم کے بارے میں یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ قران اللہ تعالی کی طرف سے نہیں بلکہ رستم و اسفند یار وغیرہ کے قصوں کی طرح پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے کسی سے لکھوا لی ہیں کیونکہ کسی سے پڑھے ہوئے نہ ہونے کی وجہ سے یہ خود لکھ نہیں سکتے اس لئے دوسروں سے لکھوا لی ہیں پھریہی کہانیاں ان پر صبح و شام پڑھی جاتی ہیں تاکہ سن سن کر انہیں یاد ہو جائیں اور جب اپ کو یاد ہو جاتی ہیں تو وہی کہانیاں ہمیں سنا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ تعالی کی وحی ہے۔(خازن الفرقان تحت الایۃ: ۵ ۳ / ۳۶۶ روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۵ ۶ / ۱۹۰ ملتقطا)