Surah Al Furqan Ayat 6 (25:6)
The Criterion · Juz 18 · Makki
قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِیْ یَعْلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّهٗ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ :اسے تو اُس نے نازل فرمایا ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ بات جانتا ہے، بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ اسے تو اس نے اُتارا ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات جانتا ہے بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} اللہ تعالی نے کفار کا رد کرتے ہوئے فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کفار سے فرمادیں کہ اس قران کو تو اس اللہ عزوجل نے نازل فرمایا ہے جو آسمانوں اور زمین کی ہر بات جانتا ہے یعنی قرآن کریم غیبی علوم پر مشتمل ہے اوریہ اس بات کی صریح دلیل ہے کہ قران پاک غیبوں کو جاننے والے رب تعالی کی طرف سے ہے۔(مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۶ ص۷۹۵) {انه كان غفورا رحیما: بیشک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔} یعنی اے کافرو!تم نے قران مجید کے بارے میں جو بات کہی ا س کی وجہ سے تم اللہ تعالی کے عذاب کے مستحق ہو گئے اور اللہ تعالی تمہیں عذاب دینے پر کامل قدرت بھی رکھتا ہے لیکن اس نے تم پر مہربانی کرتے ہوئے فوری عذاب نازل نہیں فرمایا بلکہ تمہیں مہلت دی تاکہ تم اپنی بات سے رجوع اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں توبہ کر سکواگر تم نے ایسا کر لیا تو وہ تمہیں بخشنے والا مہربان ہے۔( روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۶ ۶ / ۱۹۰ ملخصا)