Surah Al Furqan Ayat 7 (25:7)
The Criterion · Juz 18 · Makki
وَ قَالُوْا مَالِ هٰذَا الرَّسُوْلِ یَاْكُلُ الطَّعَامَ وَ یَمْشِیْ فِی الْاَسْوَاقِؕ-لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَلَكٌ فَیَكُوْنَ مَعَهٗ نَذِیْرًا 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور کافروں نے کہا: اس رسول کو کیا ہوا؟ کہ یہ کھانا بھی کھاتا ہے اور بازاروں میں بھی چلتا پھرتا ہے،اس کی طرف کوئی فرشتہ کیوں نہ اُتاردیا گیا جو اس کے ساتھ (لوگوں کو) ڈرانے والا ہوتا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بولے اس رسول کو کیا ہوا کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا ہے کیوں نہ اُتارا گیا ان کے ساتھ کوئی فرشتہ کہ ان کے ساتھ ڈر سُناتا۔
Tafseer (Urdu)
{و قالوا: اور کافروں نے کہا۔} اس ایت سے کفار کی جانب سے تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت پر ہونے والے اعتراضات کوذکر کیا گیا ہے۔چنانچہ اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفار قریش نے کعبہ شریف کے نزدیک جمع ہو کر یہ کہا :اس رسول کو کیا ہوا کہ یہ ہماری طرح کھانا بھی کھاتا ہے اور ہماری طرح رزق کی تلاش میں بازاروں میں بھی چلتاپھرتا ہے۔ اس سے ان کافروں کی مراد یہ تھی کہ اگر آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نبی ہوتے تو نہ کھاتے نہ بازاروں میں چلتے اور یہ بھی نہ ہوتا تو ان کی طرف ان کی تائید کیلئے کوئی فرشتہ کیوں نہ اتاردیا گیا جو ان کے ساتھ ہوتا اور لوگوں کوان کی اطاعت کا کہتا ہے اور نافرمانی سے ڈراتا نیز ان کی تصدیق کرتا اور ان کی نبوت کی گواہی دیتا۔( صاوی الفرقان تحت الایۃ : ۷ ۴ / ۱۴۲۵ روح البیان الفرقان تحت الایۃ: ۷ ۶ / ۱۹۱ مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۷-۸ ص۷۹۶ ملتقطا)