Surah Al Furqan Ayat 75 (25:75)
The Criterion · Juz 19 · Makki
اُولٰٓىٕكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًا 75
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہیں ان کے صبرکے سبب جنت کا سب سے اونچا درجہ انعام میں دیا جائے گا اور اس بلند درجے میں دعائے خیر اورسلام کے ساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanان کو جنت کا سب سے اونچا بالا خانہ انعام ملے گا بدلہ ان کے صبر کا اور وہاں مجرے اور سلام کے ساتھ ان کی پیشوائی ہوگی۔
Tafseer (Urdu)
{اولىك: انہیں ۔} اس سے پہلی آیات میں اللہ تعالی نے اپنے صالحین بندوں کے اوصاف ذکر فرمائے اس کے بعد یہاں ان کی جزا ذکر فرمائی جارہی ہے۔ چنانچہ ا س ایت اورا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ انہیں اللہ تعالی کی اطاعت پر ڈٹے رہنےگناہوں سے بچنے کفار کی طرف سے پہنچنے والی اذیتوں پر صبر کرنے استقامت کے ساتھ عبادت کرنے اور فقر و فاقہ پر صبر کرتے رہنے کے سبب جنت کا سب سے اونچا درجہ انعام میں دیا جائے گا اور اس بلند درجے میں دعائے خیر اور سلام کے ساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا۔یہ استقبال یوں ہوگا کہ فرشتے دعائے خیر اورسلام کے ساتھ ان کی تعظیم و تکریم کریں گے یا یوں ہو گا کہ اللہ تعالی ان کی طرف سلام بھیجے گا۔مزید ارشاد فرمایاکہ وہ ا س بلند درجے میں ہمیشہ رہیں گے وہ کیا ہی اچھی ٹھہرنے اورقیام کرنے کی جگہ ہے۔(مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۷۵ ص۸۱۲ خازن الفرقان تحت الایۃ: ۷۵-۷۶ ۳ / ۳۸۱ ملتقطا)