Surah Ash Shura Ayat 155 (26:155)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ 155
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariصالح نے فرمایا: یہ ایک اونٹنی ہے، ایک دن اس کے پینے کی باری ہے اور ایک معیّن دن تمہارے پینے کی باری ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اس کے پینے کی باری اور ایک معیّن دن تمہاری باری۔
Tafseer (Urdu)
{قال: فرمایا۔} حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام نے قوم کے مطالبے پر فرمایا: ’’یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن اس کے پینے کی باری ہے تواس میں اس کے ساتھ مزاحمت نہ کر و اور ایک معین دن تمہارے پینے کی باری ہے تووہ اس میں تمہارے ساتھ مزاحمت نہ کرے گی۔یہ اونٹنی قوم کے معجزہ طلب کرنے پر ان کی خواہش کے مطابق حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا سے پتھر سے نکلی تھی۔ اس کا سینہ ساٹھ گز کا تھا جب اس کے پینے کا دن ہوتا تو وہ وہاں کا تمام پانی پی جاتی اور جب لوگوں کے پینے کا دن ہوتا تو اس دن نہ پیتی۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۵۵ ص۸۲۸ ملخصا)