Surah Ash Shura Ayat 156 (26:156)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ 156
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم اس اونٹنی کو برائی کے ساتھ نہ چھوناورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب پکڑ لے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا۔
Tafseer (Urdu)
{و لا تمسوها بسوء: اور تم اس اونٹنی کو برائی کے ساتھ نہ چھونا۔} حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام نے اس اونٹنی کے بارے میں مزید فرمایا کہ تم اس اونٹنی کو برائی کے ساتھ نہ چھونانہ اس کو مارنا اور نہ اس کے پاوں کی رگیں کاٹنا ورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب پکڑ لے گا۔ اس دن کوعذاب نازل ہونے کی وجہ سے بڑا فرمایا گیا تاکہ معلوم ہو کہ وہ عذاب اس قدر عظیم اور سخت تھا کہ جس دن میں وہ واقع ہوا اس کو اس کی وجہ سے بڑا فرمایا گیا۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۵۶ ص۸۲۸)