Surah Ash Shura Ayat 158 (26:158)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ 158
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہیں عذاب نے پکڑلیا، بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مسلمان نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو انہیں عذاب نے آلیا بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{فاخذهم العذاب: تو انہیں عذاب نے پکڑلیا۔} یعنی جس عذاب کی انہیں خبر دی گئی تھی اس نے انہیں پکڑ لیا اوروہ لوگ ہلاک ہو گئے۔ قوم ثمود پر انے والے عذاب میں ضرور عبرت کی نشانی ہے کہ نبی علیہ السلام کی صداقت پر نشانی ظاہر ہو جانے کے بعد بھی کفر پر قائم رہنا عذاب نازل ہونے کا سبب ہے اور حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی انتہائی تبلیغ کے باوجود بہت تھوڑے لوگ ان پر ایمان لائے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۵۸ ۶ / ۳۰۰) تو اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اگر اپ پر سارے عرب والے ایمان نہ لائیں تو اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم غم نہ فرمائیں اس کی وجہ یہ نہیں کہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تبلیغ میں کوتاہی ہے بلکہ یہ خود بد نصیب ہیں ۔