Surah Ash Shura Ayat 159 (26:159)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ 159
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک تمہارا رب ہی غلبے والا، مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان ربك: اور بیشک تمہارا رب۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بیشک اپ کا رب عزوجل ہی کافروں پر عذاب نازل کرنے میں غلبے والا اور ایمان لانے والوں کو نجات دے کر ان پر مہربانی فرمانے والا ہے جیسا کہ قوم ثمود نے حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلایا تو اللہ تعالی نے ان پر ایساعذاب نازل فرمایا جس نے انہیں جڑ سے اکھاڑ کر رکھ دیا اس لئے سابقہ قوموں کے عذابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپ کے حکم کی مخالفت کرنے والوں کو بھی اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۵۹ ۶ / ۳۰۰)