Surah Ash Shura Ayat 160 (26:160)
The Poets · Juz 19 · Makki
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ-ﹰالْمُرْسَلِیْنَﭕ 160
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariلوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanلوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔
Tafseer (Urdu)
{كذبت قوم لوط: لوط کی قوم نے جھٹلایا۔} یہاں سے حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تسلی کے لئے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی قوم کا واقعہ بیان کیا جارہا ہے۔ چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی چار ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم نے اس وقت اپ کو جھٹلا کر تما م رسولوں کو جھٹلایا جب اپ نے ان سے فرمایا: ’’اے میری قوم:کیا تم شرک اور دیگر گناہوں پر اللہ تعالی کے عذاب سے نہیں ڈرتےبیشک میں تمہارے رب عزوجل کی طرف سے تمہارے لیے ا س کی وحی اور رسالت پر امانتدار رسول ہوں تو تم اللہ تعالی کے رسول کو جھٹلا کر اپنے اوپر اللہ تعالی کا عذاب نازل ہونے سے ڈرو اور جس سیدھے راستے پر چلنے کی میں تمہیں دعوت دے رہا ہوں اس میں میری اطاعت کرو۔ اور میں اس تبلیغ اور تعلیم پر تم سے کچھ اجرت اور دنیوی منافع کا مطالبہ نہیں کرتا میرا اجرو ثواب توصرف رب العلمین کے ذمہ کرم پرہے۔(روح البیانالشعراءتحت الایۃ:۱۶۰-۱۶۴۶ / ۳۰۱تفسیر طبریالشعراءتحت الایۃ:۱۶۰-۱۶۴۹ / ۴۶۹ملتقطا) نوٹ: یہ واقعہ سورہ اعراف ایت نمبر80تا84۔سورہ ہودایت نمبر74تا83۔سورہ حجرایت نمبر58تا77 میں گزر چکا ہے۔