Surah Ash Shura Ayat 165 (26:165)
The Poets · Juz 19 · Makki
اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَ 165
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیاتم لوگوں میں سے مردوں سے بدفعلی کرتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا مخلوق میں مَردوں سے بدفعلی کرتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{اتاتون الذكران: کیاتم مردوں سے بدفعلی کرتے ہو۔} اس ایت کاایک معنی یہ بھی ہو سکتاہے کہ کیا مخلوق میں ایسے قبیح اور ذلیل فعل کے لئے تمہیں رہ گئے ہودنیا جہاں کے اور لوگ بھی تو ہیں انہیں دیکھ کر تمہیں شرمانا چاہئے۔ اور یہ معنی بھی ہوسکتاہے کہ کثیر عورتیں موجودہوتے ہوئے اس قبیح فعل کا مرتکب ہونا انتہا درجہ کی خباثت ہے۔مروی ہے کہ اس قوم کو یہ خبیث عمل شیطان نے سکھایا تھا۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۶۵ ص۸۲۸ روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۶۵ ۶ / ۳۰۱ ملتقطا)