Surah Ash Shura Ayat 50 (26:50)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالُوْا لَا ضَیْرَ٘-اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجادوگروں نے کہا: کچھ نقصان نہیں ،بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ بولے کچھ نقصان نہیں ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا: وہ بولے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرعون کی دھمکی سن کر ان جادو گروں نے کہا’’اللہ تعالی کی خاطر جان دینے میں کچھ نقصان نہیں خواہ دنیا میں کچھ بھی پیش آئے کیونکہ ہم اپنے رب عزوجل کی طرف ایمان کے ساتھ پلٹنے والے ہیں اور ہمیں اللہ تعالی سے رحمت کی امید ہے اور ہمیں اس بات کا لالچ ہے کہ ہمارا رب عزوجل اس بنا پر ہماری خطائیں بخش دے کہ ہم فرعون کی رعایا میں سے یا اس مجمع کے حاضرین میں سے سب سے پہلے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے والے ہیں۔(خازن الشعراء تحت الایۃ: ۵۰-۵۱ ۳ / ۳۸۶-۳۸۷ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۵۰-۵۱ ص۸۲۰ ملتقطا) اس واقعہ کے بعد حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کئی سال تک وہاں ٹھہرے رہے اور ان لوگوں کو حق کی دعوت دیتے رہے لیکن ان کی سرکشی بڑھتی گئی۔