Surah An Naml Ayat 1 (27:1)
The Ant · Juz 19 · Makki
طٰسٓ- تِلْكَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ وَ كِتَابٍ مُّبِیْنٍ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariطس، یہ قرآن اور روشن کتاب کی آیتیں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ آیتیں ہیں قرآن اور روشن کتاب کی۔
Tafseer (Urdu)
{ طس} یہ حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہے اس کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ {تلك ایت القران: یہ قرآن کی آیتیں ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ یہ سورت قرآن اوراس روشن کتاب کی آیتیں ہیں جو حق اور باطل میں امتیاز کرتی ہے اور جس میں علوم اور حکمتیں امانت رکھی گئی ہیں ۔ یہاں روشن کتاب سے مراد لوح محفوظ ہے یا اس سے مراد بھی قران پاک ہی ہے اور یہ قران مجید کی صفت ہے۔( جلالین النمل تحت الایۃ: ۱ ص۳۱۷ مدارک النمل تحت الایۃ: ۱ ص۸۳۷ ملتقطا)