Surah An Naml Ayat 15 (27:15)
The Ant · Juz 19 · Makki
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ عِلْمًاۚ-وَ قَالَا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ فَضَّلَنَا عَلٰى كَثِیْرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِیْنَ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے داؤد اور سلیمان کو بڑا علم عطا فرمایااور دونوں نے کہا: تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں اپنے بہت سے ایمان والے بندوں پر فضیلت بخشی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے داؤد اور سلیمان کو بڑا علم عطا فرمایا اور دونوں نے کہا سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمیں اپنے بہت سے ایمان والے بندوں پر فضیلت بخشی۔
Tafseer (Urdu)
{ و لقد اتینا داود و سلیمن علما: اور بیشک ہم نے داؤد اور سلیمان کو بڑا علم عطا فرمایا۔} یعنی ہم نے حضرت داود اور حضرت سلیمان علیہما الصلوۃ والسلام کو قضا اور سیاست کا علم دیا حضرت داؤد علیہ الصلوۃ والسلام کو پہاڑوں اور پرندوں کی تسبیح کا اور حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کو چوپایوں اور پرندوں کی بولی کا علم دیا۔ حضرت داود اور حضرت سلیمان علیہما الصلوۃ والسلام نے اس کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا: تمام تعریفیں اس اللہ تعالی کیلئے ہیں جس نے ہمیں نبوت و ملک عطا فرماکر جن و انس اور شیاطین کو ہمارے لئے مسخر کرکے اپنے بہت سے ایمان والے بندوں پر ہمیں فضیلت بخشی۔( خازن النمل تحت الایۃ: ۱۵ ۳ / ۴۰۳ ابو سعود النمل تحت الایۃ: ۱۵ ۴ / ۱۹۰ ملتقطا) علم والوں کو شکر کرنے کی ترغیب: اس ایت میں اہل علم کے لئے ترغیب ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے فضل سے انہیں جو علم عطا کیا ا س پر وہ اللہ تعالی کا شکر ادا کریں اور عاجزی و انکساری کا اظہار کریں اور یہ ذہن بنائیں کہ اگرچہ انہیں کثیر لوگوں پر فضیلت دی گئی ہے لیکن بہت سے بندوں کو ان پر بھی فضیلت حاصل ہے کہ ہر علم والے کے اوپر بڑا علم والا ہے۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ عاجزی فرماتے ہوئے کہتے تھے’’سب لوگ عمر فاروق سے زیادہ فقیہ ہیں ۔( ابو سعود النمل تحت الایۃ: ۱۵ ۴ / ۱۹۰ ملتقطا)