Surah An Naml Ayat 17 (27:17)
The Ant · Juz 19 · Makki
وَ حُشِرَ لِسُلَیْمٰنَ جُنُوْدُهٗ مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ وَ الطَّیْرِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور سلیمان کے لیے جنوں اور انسانوں اور پرندوں سے اس کے لشکر جمع کر دئیے گئے تو وہ روکے جاتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جمع کیے گئے سلیمان کے لیے اس کے لشکر جنوں اور آدمیوں اور پرندوں سے تو وہ روکے جاتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ و حشر لسلیمن جنوده : اور سلیمان کے لیے اس کے لشکر جمع کر دئیے گئے۔} اس ایت کا ایک مفہوم یہ ہے کہ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے مختلف مقامات سے جنوں انسانوں اور پرندوں کے لشکروں کو جمع کر دیا گیا اور اس لشکر کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ ان کا انتظام کرنے کے لئے اگلوں کو اگے بڑھنے سے روکا جاتا تاکہ سب جمع ہوجائیں اس کے بعد انہیں چلایا جاتا تھا۔ دوسرا مفہوم یہ ہے کہ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کے لیے جنوں اور انسانوں اور پرندوں سے اس کے لشکر جمع کر دئیے گئے تو وہ پہلے ایک جگہ ترتیب سے روکے جاتے تھے پھر انہیں کہیں روانہ کیا جاتا تھا۔ مروی ہے کہ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کے لشکر کی جگہ ایک سو فرسخ (یعنی تین سو میل) میں تھی۔ 25 فرسخ (یعنی 75 میل) جنوں کے لئے 25فرسخ انسانوں کے لئے 25 فرسخ پرندوں کے لئے اور25 فرسخ وحشی جانوروں کے لئے تھی۔(ابو سعود النمل تحت الایۃ: ۱۷ ۴ / ۱۹۱ - ۱۹۲ ملخصا) فی زمانہ کی چھاونیوں کا سسٹم دیکھ کر یہ بات کوئی بعید نہیں لگتی۔