Surah An Naml Ayat 36 (27:36)
The Ant · Juz 19 · Makki
فَلَمَّا جَآءَ سُلَیْمٰنَ قَالَ اَتُمِدُّوْنَنِ بِمَالٍ٘-فَمَاۤ اٰتٰىنِﰯ اللّٰهُ خَیْرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰىكُمْۚ-بَلْ اَنْتُمْ بِهَدِیَّتِكُمْ تَفْرَحُوْنَ 36
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب قاصدسلیمان کے پاس آیا تو سلیمان نے فرمایا: کیا تم مال کے ذریعے میری مدد کرتے ہو؟ تواللہ نے جوکچھ مجھے عطا فرمارکھا ہے وہ اُس سے بہتر ہے جو اس نے تمہیں دیا ہے بلکہ تم ہی اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب وہ سلیمان کے پاس آیا سلیمان نے فرمایا کیا مال سے میری مدد کرتے ہو تو جو مجھے اللہ نے دیا وہ بہتر ہے اس سے جو تمہیں دیا بلکہ تم ہی اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{فلما جآء سلیمن: پھر جب قاصدسلیمان کے پاس آیا۔} جب بلقیس کا قاصد تحائف لے کر حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایا تو اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ا س سے فرمایا: ’’کیا تم مال کے ذریعے میری مدد کرتے ہو اللہ تعالی نے جوکچھ مجھے علم نبوت اور بادشاہت کی صورت میں عطا فرمارکھا ہے وہ اس دنیوی مال و اسباب سے بہتر ہے جو اس نے تمہیں دیاہے بلکہ تم ہی اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہویعنی تم فخر کرنے والے لوگ ہو مال دنیا کی وجہ سے ایک دوسرے پر بڑائی جتاتے ہو اور ایک دوسرے کے تحفے پر خوش ہوتے ہو مجھے نہ دنیا سے خوشی ہوتی ہے نہ اس کی حاجت اللہ تعالی نے مجھے اتنا کثیر عطا فرمایا کہ اتنا اوروں کو نہ دیا اور اس کے ساتھ ساتھ مجھے دین اور نبوت سے بھی مشرف کیا۔( خازن النمل تحت الایۃ: ۳۶ ۳ / ۴۱۱)