Surah An Naml Ayat 37 (27:37)
The Ant · Juz 19 · Makki
اِرْجِـعْ اِلَیْهِمْ فَلَنَاْتِیَنَّهُمْ بِجُنُوْدٍ لَّا قِبَلَ لَهُمْ بِهَا وَ لَنُخْرِجَنَّهُمْ مِّنْهَاۤ اَذِلَّةً وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ 37
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariان لوگوں کی طرف لوٹ جاؤ تو ضرور ہم ان پر ایسے لشکر لائیں گے جن کے مقابلے کی انہیں طاقت نہ ہوگی اور ضرور ہم ان کو اس شہر سے ذلیل کرکے نکال دیں گے اور وہ رسوا ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپلٹ جا ان کی طرف تو ضرور ہم ان پر وہ لشکر لائیں گے جن کی انہیں طاقت نہ ہوگی اور ضرور ہم ان کو اس شہر سے ذلیل کرکے نکال دیں گے یوں کہ وہ پست ہوں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ارجـع الیهم: ان لوگوں کی طرف لوٹ جاو۔} اب حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام نے وفد کے امیرمنذر بن عمرو سے فرمایا کہ یہ ہدیئے لے کر ان لوگوں کی طرف لوٹ جاو اگر وہ میرے پاس مسلمان ہو کر حاضر نہ ہوئے تو ان کا انجام یہ ہوگا کہ ہم ضرور ان پر ایسے لشکر لائیں گے جن کے مقابلے کی انہیں طاقت نہ ہوگی اور ہم ضرور ان کو شہر سبا سے ذلیل کرکے نکال دیں گے اور وہ رسوا ہوں گے۔جب قاصد ہدیئے لے کر بلقیس کے پاس واپس گئے اور تمام واقعات سنائے تو اس نے کہا :بے شک وہ نبی ہیں اور ہمیں ان سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ۔پھر بلقیس نے اپنا تخت اپنے سات محلوں میں سے سب سے پچھلے محل میں محفوظ کرکے سب د روازوں پر تالے لگوا دئیے اور ان پر پہرہ دار بھی مقرر کردیئے اور حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہونے کا انتظام کرنے لگی تاکہ دیکھے کہ آپ علیہ الصلوۃ والسلام اسے کیا حکم فرماتے ہیں چنانچہ وہ ایک بہت بڑالشکر لے کر آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف روانہ ہوئی۔(خازن النمل تحت الایۃ: ۳۷ ۳ / ۴۱۱-۴۱۲ مدارک النمل تحت الایۃ: ۳۷ ص۸۴۷ ملتقطا)