Surah An Naml Ayat 38 (27:38)
The Ant · Juz 19 · Makki
قَالَ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَیُّكُمْ یَاْتِیْنِیْ بِعَرْشِهَا قَبْلَ اَنْ یَّاْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariسلیمان نے فرمایا: اے درباریو!تم میں کون ہے جو ان کے میرے پاس فرمانبردار ہوکر آنے سے پہلے اس کا تخت میرے پاس لے آئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanسلیمان نے فرمایا اے درباریوتم میں کون ہے کہ وہ اس کا تخت میرے پاس لے آئے قبل اس کے کہ وہ میرے حضور مطیع ہوکر حاضر ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{قال: فرمایا۔} جب بلقیس اتناقریب پہنچ گئی کہ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام سے صرف ایک فرسنگ (یعنی تین میل) کا فاصلہ رہ گیا تو حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: اے درباریو!تم میں سے کون ہے جو ان لوگوں کے میرے پاس فرمانبردار ہوکر انے سے پہلے بلقیس کا تخت میرے پاس لے آئے۔تخت منگوانے سے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کا مقصود یہ تھا کہ اس کا تخت حاضر کرکے اسے اللہ تعالی کی قدرت اور اپنی نبوت پر دلالت کرنے والا معجزہ دکھادیں ۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام نے چاہا کہ بلقیس کے آنے سے پہلے اس تخت کی وضع بدل دیں اور اس سے اس کی عقل کا امتحان فرمائیں کہ وہ اپنا تخت پہچان سکتی ہے یا نہیں ۔(خازن النمل تحت الایۃ: ۳۸ ۳ / ۴۱۲ مدارک النمل تحت الایۃ: ۳۸ ص۸۴۷ ملتقطا)