Surah An Naml Ayat 39 (27:39)
The Ant · Juz 19 · Makki
قَالَ عِفْرِیْتٌ مِّنَ الْجِنِّ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ تَقُوْمَ مِنْ مَّقَامِكَۚ-وَ اِنِّیْ عَلَیْهِ لَقَوِیٌّ اَمِیْنٌ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariایک بڑا خبیث جن بولا کہ میں وہ تخت آپ کی خدمت میں آپ کے اس مقام سے کھڑے ہونے سے پہلے حاضر کردوں گا اور میں بیشک اس پر قوت رکھنے والا، امانتدار ہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanایک بڑا خبیث جن بولا کہ وہ تخت حضور میں حاضر کردوں گا قبل اس کے کہ حضور اجلاس برخاست کریں اور میں بیشک اس پر قوت والا امانت دار ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{قال عفریت من الجن: ایک بڑا خبیث جن بولا۔} حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام کی بات سن کرایک بڑا طاقتور خبیث جن بولا ’’ میں وہ تخت اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں اپ کے اس مقام سے کھڑے ہونے سے پہلے حاضر کردوں گا جہاں اپ علیہ الصلوۃ والسلام فیصلے کرنے کے لئے تشریف فرما ہیں اور میں بیشک اس تخت کو اٹھانے پر قوت رکھنے والا اورا س میں لگے ہوئے جواہرات وغیرہ پر امانتدار ہوں ۔حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: میں اس سے جلدی چاہتا ہوں ۔( جلالین النمل تحت الایۃ: ۳۹ ص۳۲۰) مروی ہے کہ حضرت سلیمان علیہ الصلوۃ والسلام ایک مجلس منعقد کرتے تھے جس میں صبح سے لے کر دوپہر تک اپ علیہ الصلوۃ والسلام مختلف معاملات کے فیصلے فرمایا کرتے تھے۔( خازن النمل تحت الایۃ: ۳۹ ۳ / ۴۱۲)