Surah An Naml Ayat 45 (27:45)
The Ant · Juz 19 · Makki
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ فَاِذَا هُمْ فَرِیْقٰنِ یَخْتَصِمُوْنَ 45
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک ہم نے ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو بھیجا کہ (اے لوگو!) اللہ کی عبادت کرو تو اسی وقت وہ جھگڑا کرتے ہوئے دو گروہ بن گئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک ہم نے ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو بھیجا کہ اللہ کو پوجو تو جبھی وہ دو گروہ ہوگئے جھگڑا کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{و لقد ارسلنا: اور بیشک ہم نے بھیجا۔} یہاں سے حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی قوم ثمود کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے اوراس واقعے کی بعض تفصیلات اس سے پہلے سورہ اعراف ایت نمبر73تا79سورہ ہود ایت نمبر 61 تا 68سورہ شعراء ایت نمبر141تا159میں گزر چکی ہیں ۔اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قوم ثمود کی طرف ان کے ہم قوم حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ پیغام دے کر بھیجاکہ اے لوگو! تم اللہ تعالی کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراو تو وہ اسی وقت جھگڑا کرتے ہوئے دو گروہ بن گئے۔ایک گروہ حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لے ایا اورایک گروہ نے ایمان لانے سے انکار کر دیا اوران میں سے ہر گروہ اپنے اپ کوہی حق پر کہتا تھا۔( مدارک النمل تحت الایۃ: ۴۵ ص۸۴۹ ملخصا) نوٹ:اس جھگڑے کی تفصیل سور ہ اعراف کی ایت نمبر 75میں بیان ہو چکی کی ہے۔