Surah An Naml Ayat 46 (27:46)
The Ant · Juz 19 · Makki
قَالَ یٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِۚ-لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariصا لح نے فرمایا: اے میری قوم! بھلائی سے پہلے برائی کی جلدی کیوں کرتے ہو؟تم اللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے ؟ ہوسکتا ہے تم پر رحم کیا جائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanصالح نے فرمایا اے میری قوم کیوں برائی کی جلدی کرتے ہو بھلائی سے پہلے اللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے شاید تم پر رحم ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قال: صا لح نے فرمایا۔} جب کافر گروہ نے کہا کہ اے صالح! علیہ الصلوۃ والسلام اگر تم رسولوں میں سے ہو تو ہمیں جس عذاب کا وعدہ دے رہے ہو اسے لے ا ؤ۔ اس پر حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے فرمایا: ’’عافیت اور رحمت سے پہلے مصیبت اور عذاب کی جلدی کیوں کرتے ہو تم عذاب نازل ہونے سے پہلے اپنے کفر سے توبہ کرکے اور ایمان لا کر اللہ تعالی سے بخشش کیوں نہیں مانگتے ہوسکتا ہے کہ تم پر رحم کیا جائے اور دنیا میں عذاب نہ کیا جائے۔(خازن النمل تحت الایۃ: ۴۶ ۳ / ۴۱۴-۴۱۵ مدارک النمل تحت الایۃ: ۴۶ ص۸۴۹ ملتقطا)