Surah An Naml Ayat 48 (27:48)
The Ant · Juz 19 · Makki
وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور شہر میں نو شخص تھے جو زمین میں فساد کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور شہر میں نو شخص تھے کہ زمین میں فساد کرتے اور سنوار نہ چاہتے۔
Tafseer (Urdu)
{و كان فی المدینة تسعة رهط: اورشہر میں نو شخص تھے۔} یہاں شہر سے مراد قوم ثمود کا شہر ہے جس کا نام حجر تھا۔ اس قوم کے شریف زادوں میں سے نو شخص تھے جو زمین میں اللہ تعالی کی نافرمانی کر کے فساد کرتے تھے اور اللہ تعالی کی اطاعت کر کے اپنی اصلاح نہ کرتے تھے۔ان کا سردار قدار بن سالف تھا اوریہی وہ لوگ ہیں جوحضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی اونٹنی کے پاوں کی رگیں کاٹنے پر متفق ہوئے تھے۔( خازن النمل تحت الایۃ: ۴۸ ۳ / ۴۱۵ ملخصا)