Surah An Naml Ayat 49 (27:49)
The Ant · Juz 19 · Makki
قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَیِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِیِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ 49
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے آپس میں اللہ کی قسمیں کھا کر کہا:ہم رات کے وقت ضرورصا لح اور اس کے گھر والوں پر چھاپا ماریں گے پھر اس کے وارث سے کہیں گے کہ اس گھر والوں کے قتل کے وقت ہم حاضر نہ تھے اور بیشک ہم سچے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanآپس میں اللہ کی قسمیں کھا کر بولے ہم ضرور رات کو چھاپا ماریں گے صا لح اور اس کے گھر والوں پر پھر اس کے وارث سے کہیں گے اس گھر والوں کے قتل کے وقت ہم حاضر نہ تھے اور بیشک ہم سچے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا: انہوں نے کہا۔} جب ان لوگوں نے حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی اونٹنی کے پاوں کی رگیں کاٹ دیں تو حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں اللہ تعالی کے عذاب کے بارے میں بتایا اور اس عذاب کی علامت بھی بیان کر دی۔ اس کے بعد ان نو اشخاص نے آپس میں اللہ تعالی کی قسمیں کھا کر کہا کہ ہم ضرور رات کے وقت چھاپا مار کر حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام ان کی اولاد اور ا ن پر ایمان لانے والوں کو قتل کردیں گے پھر ان کے اس وارث سے جسے ان کے خون کا بدلہ طلب کرنے کا حق ہوگا کہیں گے کہ اس گھر والوں کے قتل کے وقت ہم حاضر نہ تھے ا س لئے ہمیں معلوم نہیں کہ انہیں کس نے قتل کیا ہے اور بیشک ہم اپنی بات میں سچے ہیں ۔( روح البیان النمل تحت الایۃ: ۴۹ ۶ / ۳۵۷ مدارک النمل تحت الایۃ: ۴۹ ص۸۵۰ ملتقطا)