Surah An Naml Ayat 50 (27:50)
The Ant · Juz 19 · Makki
وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ 50
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاو رانہوں نے سازش کی اور ہم نے اپنی خفیہ تدبیر فرمائی اور وہ غافل رہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاو رانہوں نے اپنا سا مکر کیا اور ہم نے اپنی خفیہ تدبیر فرمائی اور وہ غافل رہے۔
Tafseer (Urdu)
{و مكروا: او رانہوں نے سازش کی۔} یعنی ان لوگوں نے حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے گھر والوں پر شب خون مارنے کی سازش تیار کی اور ہم نے ان کی سازش کی سزا یہ دی کہ ان کے عذاب میں جلدی فرمائی اور وہ ہماری خفیہ تدبیر سے غافل رہے۔ (خازن النمل تحت الایۃ: ۵۱ ۳ / ۴۱۵)اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالی اپنے خاص بندوں کا حافظ وناصر ہے اور انہیں لوگوں کے خفیہ شر سے بچا تا ہے۔