Surah An Naml Ayat 51 (27:51)
The Ant · Juz 19 · Makki
فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْۙ-اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ وَ قَوْمَهُمْ اَجْمَعِیْنَ 51
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو دیکھو کہ ان کی سازش کاکیسا انجام ہوا ؟ہم نے انہیں اور ان کی ساری قوم کوہلاک کردیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو دیکھو کیسا انجام ہوا ان کے مکر کا ہم نے ہلاک کردیا انہیں اور ان کی ساری قوم کو۔
Tafseer (Urdu)
{انا دمرنهم: ہم نے انہیں ہلاک کردیا۔} یعنی ہم نے ان نو شخصوں کو ہلاک کر دیا۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے اس رات حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کے مکان کی حفاظت کے لئے فرشتے بھیج دیئے۔ جب وہ نو شخص ہتھیار باندھ کر اور تلواریں کھینچ کر حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کے دروازے پر آئے تو فرشتوں نے انہیں پتھر مارے۔ وہ پتھر ان لوگوں کو لگتے تھے لیکن مارنے والے نظر نہ آتے تھے۔ اس طرح ان نو کو ہلاک کیا اور ان کے علاوہ ساری قوم کو اللہ تعالی نے ہولناک آواز سے ہلاک کردیا۔( خازن النمل تحت الایۃ: ۵۰ ۳ / ۴۱۵) نوٹ: حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کے دروازے پر ان نوشخصوں کے مرنے سے متعلق اور روایات بھی ہیں ۔