Surah An Naml Ayat 56 (27:56)
The Ant · Juz 19 · Makki
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْۤا اٰلَ لُوْطٍ مِّنْ قَرْیَتِكُمْۚ-اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ 56
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اس کی قوم کا اس کے سواکچھ جواب نہ تھا کہ کہنے لگے کہ لوط کے گھروالوں کو اپنی بستی سے نکال دو،بیشک یہ ایسے لوگ ہیں جو بڑے پاک صاف بنتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اس کی قوم کا کچھ جواب نہ تھا مگر یہ کہ بولے لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ تو ستھراپن چاہتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{انهم اناس یتطهرون: بیشک یہ ایسے لوگ ہیں جو بڑے پاک صاف بنتے ہیں ۔} قوم لوط کا یہ قول بدباطنی کی انتہا ہے کہ اپنی خبیث حرکتوں کو برا سمجھنے اور ان سے باز انے کی بجائے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے ساتھیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں کہ یہ بڑے پاکباز بنتے پھرتے ہیں ۔ ہمارا معاشرہ بھی ایسی کئی شناعتوں کا مرتکب ہوچکا ہے کہ یہاں فساق و فجار تو اپنے افعال پر فخر کرتے ہیں جبکہ مذہب مذہبی لوگوں اور ان کے مذہبی افعال کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔