Surah An Naml Ayat 59 (27:59)
The Ant · Juz 19 · Makki
قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ سَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰىؕ- ﰰللّٰهُ خَیْرٌ اَمَّا یُشْرِكُوْنَﭤ 59
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم کہو: تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اوران بندوں پر سلام ہو جنہیں اللہ نے چن لیا ہے۔ کیا اللہ بہتریا ان کے خود ساختہ شریک؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم کہو سب خوبیاں اللہ کو اور سلام اس کے چنے ہوئے بندوں پر کیا اللہ بہتر یا ان کے ساختہ شریک۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم کہو۔} یہاں حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے خطاب فرمایا گیا کہ اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ پچھلی امتوں کی ہلاکت پر اللہ تعالی کی حمد بجالائیں اور اللہ تعالی کے چنے ہوئے بندوں پر سلام بھیجیں ۔ چنے ہوئے بندوں سے مراد انبیاء و مرسلین علیہم الصلوۃ والسلام ہیں ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ چنے ہوئے بندوں سے حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم مراد ہیں ۔( مدارک النمل تحت الایۃ: ۵۹ ص۸۵۱-۸۵۲ خازن النمل تحت الایۃ: ۵۹ ۳ / ۴۱۶ ملتقطا) { ﰰلله خیر اما یشركون: کیا اللہ بہتریا ان کے خود ساختہ شریک } اس ایت کا معنی یہ ہے کہ کیا اللہ تعالی کی عبادت کرنے والے کے لئے اللہ تعالی بہتر ہے یا بتوں کے عبادت کرنے والے کے لئے بت بہتر ہیں ۔ بے شک جو اللہ تعالی پر ایمان لایا اور اس نے خاص اللہ تعالی کی عبادت کی تو اس کے لئے اللہ تعالی بہتر ہے کیونکہ وہ انہیں عذاب اور ہلاکت سے بچا تا ہے جبکہ عذاب نازل ہونے کے وقت بت اپنے عبادت گزاروں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔ (خازن النمل تحت الایۃ: ۵۹ ۳ / ۴۱۶)اس لئے بتوں کو پوجنا اور معبود ماننا انتہائی بے جا ہے۔