Surah An Naml Ayat 60 (27:60)
The Ant · Juz 20 · Makki
اَمَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءًۚ-فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ حَدَآىٕقَ ذَاتَ بَهْجَةٍۚ-مَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُنْۢبِتُوْا شَجَرَهَاؕ-ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ-بَلْ هُمْ قَوْمٌ یَّعْدِلُوْنَﭤ 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا وہ بہتر ہے جس نے آسمان و زمین بنائے اور تمہارے لیے آسمان سے پانی اتارا تو ہم نے اس پانی سے بارونق باغ اگائے۔ تمہارے لئے ممکن نہ تھا کہ تم ان (باغوں ) کے درخت اگادیتے۔ کیا الله کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ (ہرگز نہیں ،) بلکہ وہ لوگ شریک ٹھہراتے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیاوہ جس نے آسمان اور زمین بنائے اور تمہارے لیے آسمان سے پانی اُتارا تو ہم نے اس سے باغ اُگائے رونق والے تمہاری طاقت نہ تھی کہ ان کے پیڑ اُگاتے کیا الله کے ساتھ کوئی اور خدا ہے بلکہ وہ لوگ راہ سے کتراتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{امن خلق السموت و الارض: یا وہ بہتر ہے جس نے آسمان و زمین بنائے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی 5ایات کی ابتداء میں مذکور لفظ ’’ام‘‘ کے بارے میں مفسرین کاایک قول یہ ہے کہ یہاں ’’ام‘‘ متصلہ ہے اوردوسرا قول یہ ہے کہ یہاں ’’ام‘‘ منقطعہ ہے۔ پہلے قول کے اعتبار سے ایت کے ابتدائی لفظ ’’امن‘‘ کا معنی یہ ہے کہ کیا بت بہتر ہیں یا وہ خداجس نے۔۔۔۔۔۔ دوسرے قول کے اعتبار سے اس کا معنی یہ ہے کہ مشرکین جنہیں اللہ تعالی کا شریک ٹھہراتے ہیں وہ ہر گز بہتر نہیں بلکہ وہ بہتر ہے جس نے آسمان اور زمین جیسی عظیم اور عجیب مخلوق بنائی اور تمہارے فائدے کے لیے آسمان سے پانی اتارا اور اللہ تعالی نے ہی اس پانی سے جدا جدا رنگوں ذائقوں اور شکلوں والے پھلوں وغیرہ کے باغات اگائے۔ تم اگرچہ ظاہری طور پر بیج بوتے ہو ٹہنیاں لگاتے ہو اور ان باغات کوپانی سے سیراب کرتے ہو لیکن اس کےباوجودان درختوں کو اگاناتمہارے لئے ممکن نہ تھا کیونکہ ان درختوں کے اگنے اورا ن کی نشوونما کے لئے اللہ تعالی نے باقاعدہ جو نظام قائم فرمایا ہے اگر وہ نظام نہ ہوتا تو درخت کس طرح اگتے۔ کیا قدرت کے یہ دلائل دیکھ کر ایسا کہا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالی کے ساتھ کوئی اور معبود ہے ہر گز ایسا نہیں کہا جا سکتاوہ واحد ہے اس کے سوا اورکوئی معبود نہیں جبکہ مشرکین ایسے لوگ ہیں جن کی عادت راہ حق یعنی اللہ تعالی کی وحدانیت سے کترانا اور راہ باطل یعنی اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرنے کو اختیار کرنا ہے۔( خازن النمل تحت الایۃ:۶۰۳ / ۴۱۶ روح البیان النمل تحت الایۃ:۶۰۶ / ۳۶۰ مدارک النمل تحت الایۃ:۶۰ ص۸۵۲ صاوی النمل تحت الایۃ: ۶۰ ۴ / ۱۵۰۶ ملتقطا)