Surah An Naml Ayat 61 (27:61)
The Ant · Juz 20 · Makki
اَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ جَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنْهٰرًا وَّ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِیَ وَ جَعَلَ بَیْنَ الْبَحْرَیْنِ حَاجِزًاؕ-ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ-بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَﭤ 61
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیا وہ بہتر ہے جس نے رہائش کیلئے زمین بنائی اور اس کے درمیان میں نہریں بنائیں اور اس کے لئے لنگر بنائے اور دو سمندروں کے درمیان آڑ رکھی۔ کیا الله کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ بلکہ ان میں اکثر جاہل ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیا وہ جس نے زمین بسنے کو بنائی اور اس کے بیچ میں نہریں نکالیں اور اس کے لیے لنگر بنائے اور دونوں سمندروں میں آڑ رکھی کیا الله کے ساتھ کوئی اور خدا ہے بلکہ ان میں اکثر جاہل ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{امن جعل الارض قرارا: یا وہ بہتر ہے جس نے رہائش کیلئے زمین بنائی۔} ایت کے ابتدائی لفظ ’’امن‘‘ کا ایک معنی یہ ہے کہ کیا بت بہتر ہیں یا وہ جس نے۔۔۔۔۔۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ مشرکین جنہیں اللہ تعالی کا شریک ٹھہراتے ہیں وہ ہر گز بہتر نہیں بلکہ وہ بہتر ہے جس نے زمین کو پھیلا کر ہموار کر کے اوراسے سختی اور نرمی کے درمیان متوسط بناکرسورج کی شعاعوں کو جذب کرنے کی صلاحیت دے کراسے رہائش کے قابل بنایا اورزمین کے درمیان میں نہریں بنائیں جن میں پانی جاری ہے اور زمین کیلئے وزنی پہاڑوں کے لنگر بنائے جو اسے جنبش کرنے سے روکتے ہیں اور کھاری اور میٹھے دوسمندروں کے درمیان آڑ رکھی تا کہ ایک کا پانی دوسرے میں داخل نہ ہو۔ ذرا غور کرکے بتاو تو سہی کہ کیا کسی انسان سورج چاند درخت پتھر یااگ میں سے کوئی اس بات پر قادر ہے کہ وہ زمین میں ان خصوصیات اور ان نعمتوں کو پیدا کر سکے۔جب اللہ تعالی کے علاوہ کوئی اور ان خصوصیات اور نعمتوں کو پیدا کر ہی نہیں سکتا تو تم صرف اسی کی عبادت کیوں نہیں کرتے اصل معاملہ یہ ہے کہ ان میں اکثر لوگ جاہل ہیں جو اپنے رب عزوجل کی توحید اور اس کی قدرت و اختیار کو نہیں جانتے اور اس پر ایمان نہیں لاتے۔(تفسیرکبیر النمل تحت الایۃ : ۶۱ ۸ / ۵۶۴ خازن النملتحت الایۃ: ۶۱ ۳ / ۴۱۷ قرطبی النمل تحت الایۃ: ۶۱ ۷ / ۱۶۹ الجزء الثالث عشر ملتقطا) اللہ تعالی کی معرفت کا بہت بڑ اذریعہ: اس سے معلوم ہوا کہ پودوں سمندروں اور دریاوں کے بارے میں علم اللہ تعالی کی معرفت حاصل کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہےلہذا جو لوگ ان چیزوں کا علم رکھتے ہیں وہ دلائل کے ساتھ اللہ تعالی کی قدرتاس کے اکیلا معبود اور یکتا خالق ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں ۔